11 نومبر، 2025، 1:38 PM

سرحدوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، جنرل عبداللہی

سرحدوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، جنرل عبداللہی

سپاہِ پاسداران کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنی اعلی ترین تیاری کی حالت میں ہیں اور ملک کی سرحدوں کو درپیش خطرات کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم‌الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج مکمل تیاری کے ساتھ ملک کی زمینی و سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

انہوں نے نازعات جزائر میں سپاہِ پاسداران بحریہ کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جزائر اور ساحلی علاقوں میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران بحریہ کو جدید اور اعلی صلاحیتوں سے لیس کیا گیا ہے جس سے اس کی آپریشنل طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ جنگ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہوچکی ہے۔

کمانڈر کے مطابق تمام ایرانی جزائر اور ساحلی علاقوں میں مکمل امن و امان قائم ہے، اور فوجی یونٹس ملک کے سمندری و زمینی دفاع کے لیے خاص طور پر آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں بھرپور تیاری کی حالت میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ تیاری کی سطح انتہائی شاندار ہے، اور افواج کے جذبے، ایمان اور فنی مہارت نے دفاعی صلاحیتوں کو ماضی کی نسبت کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر برائے کوارڈینیشن افیئرز ریئر ایڈمرل حبیب‌اللہ سیاری نے بھی کہا کہ ملک اپنی فوجی صلاحیتوں کو ہر میدان میں مسلسل مضبوط کر رہا ہے، جو کہ ایک مستقل اسٹریٹجک پالیسی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ فضائیہ سمیت تمام دفاعی شعبوں کی اپ گریڈیشن ایران–عراق جنگ کے زمانے سے ہی ترجیح رہی ہے۔ خطرات ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں، اس لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ اگر ہم مضبوط ہوں تو کوئی بھی ہمارے قومی مفادات پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔

News ID 1936422

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha